شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے پاک بھارت میچ کے لیے تیاری کرلی

ویب ڈیسک :آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاک بھارت میچ ہونے جارہا ہے اور شائقینِ کرکٹ بےصبری سے میچ کے شروع ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے لیے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی تیاری کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ آج ہوگا

شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں ان تصاویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نام اور نمبر کی جرسی زیب تن کی ہوئی ہے جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کی جانب سے اُنہیں بطورِ تحفہ بھیجی گئی ہے۔ شاہد آفریدی نے تحفہ بھیجنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شاپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’انشاءاللّٰہ! وہ یہ جرسی پاک بھارت میچ کے لیے خصوصی طور پر پہنیں گے اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔‘