ویب ڈیسک (پشاور) پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور میں سو افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کردی گئی ہے اس وقت ڈینگی مچھروں سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار107 ہو گئی ہے جن میں سے فعال مریضوں کی تعداد 1 ہزار683 شمار کی گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایبٹ آباد میں 6 افراد متاثرہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 112 ہو گئی ہے ۔ چارسدہ میں 5، دیر لوئر میں 1، ہنگو میں 4 ، ہری پور میں 15، لکی مروت میں 3، ملاکنڈ میں 2، مردان میں 10، مہمند میں 2 ،نوشہرہ میں 11، پشاور میں 35 اور شانگلہ میں 5 نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈینگی مچھر خواتین، بچوں اور موٹے افراد کو زیادہ کاٹتاہے
رپورٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں 77 ، ایل آر ایچ میں 23 ، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں 8 ، نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال میں 14 ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں 16 ، خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال میں 1، مفتی محمود ٹیچنگ ہسپتال ڈی آئی خان میں 3، مردان میڈیکل کمپلیکس میں 15، کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں 18 ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں 10 اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں 8 مریضوں کو میڈیکل وارڈز میں داخل کرایا گیا ہے ۔
اسطرح ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں 5 ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر بونیر میں 3 ، ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں 5، ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں 28 ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ میں 9 اور ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ میں ڈینگی سے متاثرہ 9 افراد کو زیرعلاج رکھا گیا ہے ۔