ویب ڈیسک :ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے بڑے ٹاکرے میں انتہائی اہم کارکردگی دکھانے والے بولر شاہین شاہ آفریدی وکٹیں لینے کے علاوہ سیلفی کے بھی ماہر نکلے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ میں 3 انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کی وکٹیں لیکر بھارت پر دباؤ بڑھایا جس کی وجہ سے مخالف ٹیم زیادہ سکور نہ کرسکی۔ بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ میچ سے قبل انہوں نے تین اہم وکٹیں لینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جو پوری بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل
شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر میدان میں اترے اور وہ آئندہ میچز میں بھی 10 نمبر کی شرٹ زیب تن کریں گے۔ میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن منایا تو شاہین شاہ آفریدی نے تمام کھلاڑیوں کی انتہائی مہارت کے ساتھ سیلفی لی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کو ‘پرفیکٹ سیلفی’ کہا گیا۔