شین وارن

پاکستان ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ، شین وارن

ویب ڈیسک :آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کی سیلفی میں مہارت کے چرچے

شین وارن نے گزشتہ روز قومی ٹیم کے بھارت کو عبرتناک شکست دینے کے بعد ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔ آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شین وارن نے کہا کہ بھارت کیخلاف شاندار جیت کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بطور بیٹسمین اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا