مادھوری ڈکشٹ

کون کہتا ہے بوڑھی ہوں ، مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس چیلنج

ویب ڈیسک: ماضی کی دلکش اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ بوڑھی ہونے سے ڈرتی ہوں، اس لئے خود کو سمارٹ اور فٹ رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں ، آج بھی بالی ووڈ میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔

یہ بھی پڑھیں:گوری بھی بیٹے آریان خان سے ملنے جیل پہنچ گئیں
ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مادھوری کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ میں بوڑھی ہو گئی ہوں ، کیا میری فٹنس سے لگتا ہے کہ میں بوڑھی ہوں ؟ آج بھی بالی ووڈ میں کوئی ایسی لڑکی نہیں جو میرے ساتھ ڈانس کرسکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ میں بوڑھے ہونے سے ڈرتی ہوں یہی وجہ ہے کہ خود سمارٹ اور فٹ رکھنے کے لئے اپنی غذا کا خاص خیال رکھتی ہوں اور اسکے علاوہ ورزش باقاعدگی سے کرتی ہوں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل