میمز کی بھرمار

”کتنے آدمی تھے” سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

ویب ڈیسک :پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار شروع ہوگئی ہے، کسی نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا مذاق اڑایا تو کسی نے نریندر مودی پر ہی میم بناڈالی۔


ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر بھارتی اداکار اکشے کمار کی دو تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اکشے کمار میچ شروع ہونے سے پہلے اور بعد میں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات


ایک اور صارف نے اداکار اکشے کمار کی تصویر شیئر کی ہے جس پر فلم کا ڈائیلاگ لکھا کہ بابو بھیا مجھے چکر آرہے ہیں۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے

اپنے ٹوئٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روہیت شرما کی تصویر شیئر کرتے ہوئے موقع موقع کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔ تو ویرات کوہلی کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شعلے فلم کا مشہورِ زمانہ ڈائیلاگ لکھا ‘کتنے آدمی تھے۔۔۔ بس دو ہی تھے سردار۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان