گھٹیا ٹرینڈ

شامی کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کا گھٹیا ٹرینڈ

ویب ڈیسک :پاکستان سے شکست کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ٹیم میں شامل واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو نشانے پر رکھتے ہوئے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم شروع کر دی ۔ اس ٹرینڈ کے دوران پاکستان کے خلاف میچ میں محمد شامی کی کارکردگی پرہندو انتہاپسندوں نے انہیں پاکستان کا بارہواں کھلاڑی قرار دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محمد شامی پاکستان کے لئے کھیل رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

ہندوانتہاپسندوں نے انہیں نہ صرف گالیا ں دیں بلکہ محمد شامی کو بھارت چھوڑ کر پاکستان جانے کا مشورہ بھی دیا۔ اس مہم کی بعض بھارتی صارفین مذمت بھی کرتے نظر آئے تاہم کسی بھی اہم شخصیت نے محمد شامی کے حق میں بیان نہیں دیا تاہم کچھ سابق مسلمان بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی ٹویٹس کے ذریعے اس مہم کو شرمناک ضرور قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی

واضح رہے کہ محمد شامی کشمیری نژاد مسلمان ہیں جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔پاکستان کے خلاف میچ میں انہوں نے اپنے چار اوورز میں 43رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔