ویب ڈیسک: اٹلی میں منشیات کیس میں سزا کے طور پر گھر میں نظربند شخص بیوی کے رویے سے تنگ آکر بھاگ کر پولیس کے پاس جا پہنچا اور درخواست کی کہ اس کی سزا جیل میں پوری ہونے دی جائے.
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی میں پولیس نے بتایا کہ گھر میں نظر بند ایک شخص پولیس بیرک جا پہنچا اور خود کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کرنے کی درخواست کی ،اس کا کہنا تھا کہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ زندگی ناقابل برداشت تھی.
اطالوی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ روم کے نزدیک گائیڈونیا مونٹیسیلیو قصبے میں اپنی اہلیہ کے ساتھ رہنے والے البانیا کے شہری کا کہنا ہے کہ وہ اب اپنی بیوی کے ساتھ ”جبری ہم آہنگی” قائم رکھنے کے قابل نہیں.
بیان میں بتایا گیا کہ صورتحال سے مایوس ہو کر اس نے بھاگنے کو ترجیح دی اور خود کو مقامی پولیس کے سامنے پیش کیا تاکہ سلاخوں کے پیچھے اپنی سزا پوری کر سکے ۔
پولیس کیپٹن نے بتایا کہ یہ شخص کئی مہینوں سے منشیات کے جرائم میں ملوث ہونے کی سزا کے طور پر گھر میں نظربند تھا اور اس کی رہائی میں کچھ سال باقی تھے.
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور خاندان کے ساتھ گھر میں رہتا تھا لیکن اب یہ اس کے لیے ٹھیک نہیں تھاجیل جانے کے خواہش مند شخص کا کہنا تھا کہ میری گھریلو زندگی جہنم بن گئی ہے میں اب یہ نہیں سہہ سکتا میں جیل جانا چاہتا ہوں لہذا پولیس نے اس شخص کو گھر میں نظر بندی کی خلاف ورزی کرنے پر فوری گرفتار کیا اور عدالتی حکام نے اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
Load/Hide Comments