محمد شامی تنقید کی زد میں

معروف شخصیات محمد شامی کی حمایت میں سامنے آگئے

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا  اور سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ پریتی زنٹا نے انتہا پسند بھارتیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بات سے مایوسی ہوئی کہ انڈیا نے ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کا اپنا پہلا گیم ہار دیا نام نہاد کرکٹ شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کو دیکھ کرمایوس ہوں یہ خدا کے لیے کھیل ہے اور تمام کھلاڑی انسان ہیں۔ وہ ان تمام تنقید اور بہتان کے مستحق نہیں-

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

پریتی زنٹا نے کہا پاکستان نے بہت اچھا کھیلا۔ بطور کرکٹ مداح میں ہمیشہ اپنی ٹیم کی حمایت کرتی رہوں گی گر آپ میری طرح کرکٹ کے سچے پرستار ہیں تو آپ بھی ایسا ہی کریں گے۔یہ صرف ٹورنامنٹ کا آغاز ہے لہذا باقی 4 بہترین کھیل باقی ہیں-

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وی وی ایس لکشمن نے کہا کہ میری نیک تمنائیں ہمیشہ سے محمد شامی کے ساتھ ہیں، میرا شائقین کرکٹ کو مشورہ ہے کہ وہ محمد شامی اور بھارتی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

انہوں نے ٹوئٹرپیغام مزید کہا کہ میں محمد شامی نے پچھلے آٹھ سالوں میں بھارت کے لیے بہت بہترین پرفارمنس دی ہے، شامی نے اپنی کارکردگی کے ذریعے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت میں کئی مرتبہ اہم کردار ادا کیا ہے محمد شامی کو ایک میچ کی وجہ سے پرکھا نہیں جاسکتا۔