منشیات سمگلرز

بین الصوبائی منشیات سمگلرز گروہ گرفتار

ویب ڈیسک( جمرود) بین الصوبائی منشیات سمگلرز گروہ کو خیبر پولیس نے گرفتار کرلیا تختہ بیگ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو تلاشی کے غرض سے روکا گیا گاڑی نمبر LXE70 کے خفیہ خانوں سے دوران تلاشی ہیروئین 21 کلوگرام، افیون 1200 گرام، چرس 18 کلوگرام برآمد کی جبکہ دو ملزمان شہزاد ولد فقیر محمد سکنہ حاجی کیمپ پشاور جبکہ دوسرا طارق محمود ولد محمد حسین سکنہ شیخو پورہ کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

یہ بھی پڑھیں:خزانہ میں آئس کی 3 فیکٹریاں پکڑی گئیں

واضح رہے کہ ملزمان کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے جو ملک کے دیگر حصوں کو منشیات سمگل کرتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کو اقامہ پر سزا دینا غلطی تھی،علیمہ خان