وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دورہ چترال، مختلف منصوبوں کا ا فتتاح

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے لوئرچترال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

منصوبوں میں سنگور پل، کیلاش ویلی روڈ، کلکٹک چترال روڈ اور دنین بائی پاس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ محمود خان نے سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین سے ملاقات کی، سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا لینڈیوز ایکٹ منظور

چترال ٹاون میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں، سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا، ان لوگوں نے سیاست یہاں کی اور جائیدادیں بیرون ملک بنائیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اقدامات کررہےہیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک