قیدی

2434قیدیوں نے ڈگریاں حاصل کرلیں

ویب ڈیسک : سنٹرل جیل پشاور سے 2434 قیدیوں نے مختلف تعلیمی مدارج میں ڈگریاں حاصل کر لیں۔

جیل حکام کے مطابق میٹرک کرنے والے قیدیوں کی تعداد 528، ایف اے کرنیوالے قیدیوں کی تعداد 273 ہے جبکہ 106 قیدیوں نے بی اے اور 12 نے ماسٹر ڈگری حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق اردو ادب میں 190 اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے عربی میں 859 قیدیوں نے سند حاصل کی ۔اسی طرح ناظرہ قرآن مکمل کرنیوالے قیدیوں کی تعداد 414 ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم