قبر سے لپٹے ویڈیو وائرل

فلسطینی خاتون کی بیٹے کی قبر سے لپٹے ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: اسرائیل دنیا بھر سے نئے آنے والے یہودیوں کی نئی بستیاں بسانے کیلئے فلسطینیوں کے کھیت کھلیان ہی نہیں اجاڑ رہا بلکہ ان بستیوں کی زد میں آنے والے قبرستانوں کو بھی بلڈوز کیا جارہا ہے۔ اسرائیل کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو بے رحمی سے کچلا جا رہا ہے۔ ایسی ہی ایک بستی کی زد میں آنے والے قبرستان کو جب اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے بلڈوز کرنا شروع کیا تو ایک فلسطینی خاتون اپنے بیٹے کی قبر سے لپٹ گئی ۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون اپنے بیٹے کی قبر کو مسمار ہونے سے بچانے کے لئے اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق
ایک فلسطینی خاتون اپنے بیٹے کی قبر سے لپٹ کر رو رہی ہیں

ویڈیو میں فلسطینی خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے بیٹے کی قبر نہیں چھوڑے گی اسے بھی یہیں دفنا دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم