نواز شریف

نواز شر یف سے اہم شخصیات کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہم ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گذشتہ 2 ماہ کے دوران ملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے 5 خفیہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے اعتماد کی فضابنانے کیلئے متعلقہ شخصیت نے لندن میں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے افراد سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھا دی

چند ماہ قبل شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنے کے بعد اس اعلیٰ شخصیت نے ن لیگ اور نواز شریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔  دونوں اطراف تاحال کسی ڈیل تک نہیں پہنچے جبکہ مستقبل میں بھی رابطے اور ملاقات کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے، ڈاکٹر فیروزشاہ

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقاتوں اور رابطوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر با اثر لوگ نواز شریف سے رابطے میں ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کسی کی ضد کا متحمل نہیں ہوسکتا، پاکستان میں مایوسی کے حالات خانہ جنگی کی طرف جاسکتے ہیں۔