جنوبی افریقہ جیت گیا

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے 144 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں پورا کرلیا۔

 ریزا ہینڈرکس39 رنز بنا کر نمایاں رہے، وینڈر ڈوسن 34 اور ایڈن مرکرام 31 رنز جبکہ کپتان ٹیمبا باووما صرف 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

یہ بھی پڑھیں: گھٹنوں کے بل نہ بیٹھنے پر کوئنٹن ڈی کوک ٹیم سے ڈراپ

اس سے جنوبی افریقہ نے ٹاج جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ، کیریبنز ٹیم نے مقررہ اوورز میں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز کا ہدف دیا، ایون لوئس نے 56 رنز بنائے، کرس گیل، کیرون پولارڈ ، ڈی جے براو، آندرے رسل دوسرے میچ میں بھی بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

پروٹیز کی جانب سے ڈیوین پریٹوریس نے تین، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ اکیل حسین نے حاصل کی۔