ویب ڈیسک: سام سنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لی جائے یونگ پر منشیات کے استعمال کے جرم میں 60 ہزار امریکی ڈالرجرمانہ عائد کر دیا گیا۔ لی جائے یونگ پر جنوبی کوریا کی عدالت میں منشیات کے غیر قانونی استعمال کا جرم ثابت ہوگیا جس پر انہیں 60 ہزار امریکی ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس ماہ کے شروع میں کیس کی سماعت کے دوران لی جائے یونگ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے پانچ سال کے عرصے میں 41 بار پروپوفول کا استعمال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں لی یونگ نے پلاسٹک جراح کے طبی خانے میں متعدد بار پروپوفول کا استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments