سوڈان میں صورتحال کشیدہ

سوڈان فوج اور مظاہرین میں تصادم، 7 افرد ہلاک، سینکڑوں زخمی

ویب ڈیسک: سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 140 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے ایک اہلکار خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مظاہرے کے دوران فوجیوں سے جھڑپ میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  پی ڈی ایم تجربات ناقابل برداشت، عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی، علی امین

واضح رہے کہ سوڈان فوج کے جنرل عبدالفتاح البرہان نے پیر کے روز عبوری حکومت سے اقتدار پر قبضہ کر لیا جس کے بعد سوڈان کے مختلف شہروں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہیں جگہ فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے ہو رہےہیں۔ دوسری جانب امریکا نے سوڈان میں مارشل لاء کے خلاف ردعمل کے طور پر ملک کے لئے متوقع 700 ملین ڈالر امداد بند کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک