ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی دوسری فتح

ویب ڈٰیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے آخری اوورز میں شعیب ملک اور محمد آصف کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں مکمل کرلیا۔ شعیب ملک اور محمد آصف نے ناقابل شکست 27،27 رنز بنائے، بابر اعظم 9 جبکہ محمد رضوان 33 رنز بنا کر سودھی کی گیند آوٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ،  ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد حفیظ ،عماد وسیم  اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف