عثمان مختار

عثمان مختار نے خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان قرار دے دیا

ویب ڈیسک : رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد نئی زندگی کا آغاز کرنے والے اداکار عثمان مختار شادی کے بعد خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھنے لگے اور انہوں نے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

عثمان مختار اور زنیرہ انعام نے 23 اکتوبر کو نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، دونوں کی شادی کی تقریبات 20 اکتوبر کو شروع ہوئی تھیں لیکن دونوں نے نکاح رواں برس مارچ میں ہی کرلیا تھا۔ شادی کے دو دن بعد 25 اکتوبر کو عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا۔ عثمان مختار نے اپنی پوسٹ میں شادی کے لیے ان کا انتخاب کرنے پر زنیرہ انعام کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین انسان بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

عثمان مختار نے اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے زندگی میں جو بھی فیصلے کیے، وہ چاہے غلط تھے یا صحیح، انہوں نے جیسے بھی دن گزارے، وہ سب چیزیں اکٹھی ہوکر انہیں ان کی اہلیہ تک لے گئیں۔ انہوں نے زنیرہ انعام سے رشتہ طے ہونے اور شادی ہونے پر خود کو نہ صرف خوش قمست ترین شخص قرار دیا بلکہ یہ اعتراف بھی کیا کہ جب بھی وہ اہلیہ کے ہمراہ ہوتے ہیں، تب ہی وہ خود کو مکمل محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن