پولیس موبائل پر فائرنگ

لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک: لکی مروت میں میانوالی روڈ پر واقع زین الدین فلنگ اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں سٹی اسپتال لکی مروت منتقل کردی گئیں جہاں ان کی شناخت اے ایس آئی یعقوب خان، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل ، کانسٹیبل انعام عیسیٰ خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے ہیں،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی