پولیس اہلکار معطل

کرپشن الزامات پر15 پولیس اہلکار معطل، تنخواہیں بند

ویب ڈیسک( جمرود) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض نے کرپشن کے الزامات پر 15 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں بند کر کے انہیں لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او خیبر نے ضلع خیبر کی بیشتر چیک پوسٹ انچارج اور ٹریفک ہائی وے کے مجموعی طور پر 15 اہلکاروں کو بدعنوانی کے الزامات پر معطل کرکے تنخواہیں بند اور لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ اہلکاروں پر اپنے جائے تعنیاتی میں کرپشن اور بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ ڈی پی او خیبر نے کہا کہ مذکورہ اہلکاروں پر الزامات ثابت ہونے پر ان کو نوکری سے بھی برخاست کیا جائے گا، خیبر پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار