پٹرول بحران

ملک بھر میں ایک بار پھر پٹرول بحران کا خدشہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔

مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، وزیراعظم

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل
مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو 5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔