نکاح نامہ

نکاح نامے میں ختم نبوتۖ کا حلف شامل کرنے کی قرارداد منظور

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوتۖ کا حلف شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کی خدیجہ عمر، بسمہ چوہدری اور مسلم لیگ ن کے مولانا الیاس چنیوٹی کی جانب سے نکاح نامے کے فارم میں ختم نبوتۖ کا حلف شامل کرنے کے لیے پیش کی گئی مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے