میزبان کی بدتمیزی

شعیب اختر کے ساتھ پی ٹی وی کے میزبان کی بدتمیزی

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیلی وژن کے لائیو شو میں شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو ٹویٹر پر ٹاپ ٹریند بن گئی ۔شو کے میز بان ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے دروان گفتگو شعیب اختر کو شو سے چلے جانے کا کہہ دیا گیا جس کے بعد شعیب اختر شو سے اٹھ کر چلے گئے۔


ٹویٹر پر اس بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے کئی اہم شخصیات نے بھی شو کے میزبان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے شو میں مدعو دیون رچرڈ، ڈیوڈ گارنر ،عاقب جاوید، عمر گل، راشد لطیف کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔ شو کے دوران جب شعیب اختر حارث رئوف کے تعریف کرتے ہوئے انہیں لاہور قلندر کی دریافت قرار دے رہے تھے تو میزبان کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے شعیب اختر کو شو سے چلے جانے کا کہہ دیا۔ ٹویٹر صارفین نے جہاں شعیب اختر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شو کے میزبان کے رویے کی مذمت کی وہیں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سرکاری ٹی وی پر بیٹھے نعمان نیاز کو فارغ کیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

ادھر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شعیب اختر نے جو وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے وہ بھی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 46 افراد جاں بحق، 60 زخمی