کترینہ اور وِکی کوشل

کترینہ اور وِکی کوشل شادی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔۔؟

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا ای ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار دسمبر میں شادی کرلیں گے جب کہ کترینہ کیف اپنی شادی پر معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا جوڑا پہنیں گی۔

کون کہتا ہے بوڑھی ہوں ، مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس چیلنج

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کترینہ آج کل اپنے شادی کے جوڑے کے کپڑے کا انتخاب کرنے میں مصروف ہیں تاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اپنی شادی کی حالیہ خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے را سِلک کا کپڑا منتخب کرلیا ہے جس کا لہنگا بنے گا۔ دوسری جانب کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس نے اِن خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بالی وڈ کی کیٹ اور وِکی کوشل سے متعلق خبریں زیر گردش تھیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں اور جلد شادی بھی کرلیں گے تاہم کچھ دِن قبل وِکی سے جب میڈیا نے شادی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بڑی خوبصورتی سے یہ کہہ کہ سوال ٹال دیا کہ جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا تاہم انہوں نے کترینہ سے رشتے پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ پیش کرنے سے گریز کیا تھا۔