شلپا شیٹھی

شلپا شیٹھی نے سر گنجا کیوں کیا؟

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کچھ روز قبل اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا ویڈیو میں شلپا شیٹھی نے پیچھے سے اپنا سر منڈوالیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹھی نے ”منت” مانی تھی کہ اگر ان کے شوہر راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر آگئے تو وہ اپنے سر کا کچھ حصہ شیو کرلیں گی اور انہوں نے بال منڈواکر اپنی منت پوری کی ہے۔

جائیداد بیٹوں میں تقسیم نہیں کر سکتے، سیف علی خان

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا کو رواں سال جولائی میں فحش فلمیں بنانے اور مختلف ایپس پر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت راج کندرا ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔