معاشی پیکج

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 4.2 ارب ڈالر کا معاشی پیکج

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز بڑا اقدام سامنے آگیا۔ سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کے لیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا ہے پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب کی جانب سے جاری ہے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔ اسی حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ترقیاتی بینک تین ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔