انٹرویوز

تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے انٹرویوز کیے

ویب ڈیسک : وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی سے قبل وزیراعظم نے تمام افسران کے انٹرویوز کیے۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام نامزد افسران کے انٹرویوز کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

سپریم کورٹ بار کے انتخابات جمعرات کو ہونگے

وزیراعظم آفس کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات آئی ایس آئی کمان کی تبدیلی کے وقت سے متعلق جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔ ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ ملاقات نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی سلیکشن کیلئے جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔ مشاورتی عمل میں وزارت دفاع سے افسران کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کے انٹرویو کیے۔ ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ تفصیلی مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطورڈی جی آئی ایس آئی تقرری کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت کا فائنل رائونڈ ہوا، ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ نامزد ڈی جی آئی ایس آئی 20 نومبر 2021ء کو چارج سنبھالیں گے۔