2 سالہ بچہ زیادتی

لاہور میں 2 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ستوکتلہ میں دو سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

راولپنڈی میٹرو ریپ کیس ” دھندہ ” کچھ اور ہی نکلا

پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہو گئی ہےپاکتپن کی رہائشی کنزہ بی بی منہ بولے ماموں کے ساتھ ستوکتلہ میں رہائش پذیر تھی۔مقدمہ کی مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دو سالہ بیٹے علمدار کو ماموں کے بیٹے علی شان کے پاس چھوڑ کر کام پر چلی جاتی تھی 25 تاریخ کو کام سے واپس آئی تو بیٹے کو بیہوشی کی حالت میں پایا بچے کو لے کر اسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ کنزہ نے مزید کہا کہ والد کے گھر پاکپتن گئی تو اہلخانہ نے لاش کو دیکھ کر بتایا کہ بچے کے ساتھ بدفعلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم