سمگلنگ

حیات آبا د سے 80 کلو آئس برآمد،5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاورپولیس نے شہر کی پوش بستی حیات آباد سے 80کلو گرا م آئس برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق بین الاقوامی سطح پر آئس کا دھندہ کرنے والے گروہ سے ہے ۔ گرفتار افراد میں گروہ کا افغانستان سے تعلق رکھنے والا سرغنہ بھی شامل ہے ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں اسحاق، نعمت اللہ، افضل احمد عرف حاجی ملا، محمد عاکف اور محمد شان شامل ہیں جن میں سے دو ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان جبکہ بقیہ تین کوئٹہ بلوچستان کے رہائشی ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طورپر 80 کلو گرام آئس برآمد ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید

خزانہ میں آئس کی 3 فیکٹریاں پکڑی گئی

آئس سمگلنگ میں استعمال ہونے والی دو عدد موٹر کاروں سمیت ڈیجیٹل سکیلز اور دیگر اشیا بھی برآمد کی گئیں ۔
پولیس کے مطابق برآمد آئس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ۔ ملزمان نے حیات آباد کے فیز میں مکان کرائے پر حاصل کیا تھا ۔ آئس افغانستان سے سمگل کرنے کے بعد حیات آباد کے اسی گھر میں پیک کی جاتی تھی ۔جسے بعد میں اندرون وبیرون ملک ا سمگل کیا جاتا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مہنگائی کنٹرول کرنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت و دیگر سے رپورٹ طلب