الزامات

سابق شوہر کی وینا ملک پر الزامات کی جوابی بوچھاڑ

ویب ڈیسک: اداکارہ وینا ملک پر سابق شوہر اسد خٹک نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہتری کیلئے خاموشی اختیار کی تھی اڑھائی سال بعد بچوں سے ملاقات ہوئی ہے ۔ وینا ملک عدالت وارنٹ گرفتاری کے خوف سے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کے اغوا ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ بچوں کے پاسپورٹ کے اوپر پاکستان کا ویزٹ ویزہ لگا ہے ۔ وینا ملک نے مجھ پر بچوں کے پاسپورٹ چوری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ میرے بچے امریکن سٹیزن ہیں، ان کو دہری شہریت کا اہل کس نے بنایا؟

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

سابق شوہر بلیک میلر ہے،وینا ملک کا الزام

انہوں نے الزام لگایا کہ جعلی گارڈین سرٹیفیکیٹ حاصل کیا گیا تھا ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے پاسپورٹ چوری کئے تو دوبئی کی ایف آئی آر کدھر ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے بچے قانونا دوبئی میں ہیں اور ان کے نام ای سی ایل میں ہیں۔ وینا ملک دوبئی سے فرار ہے۔ وینا ملک مجھے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وینا ملک کے دوبئی میں ملین ڈالرز کے چھ اپارٹمنٹس ہیں۔ وینا ملک کے ساتھ شادی میری بدقسمتی تھی۔ عظیم خان افغان شہری ہے جو وینا ملک کے ساتھ رہتے ہیں۔ عظیم خان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ کیسے آیا؟

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید