یوم سیاہ پر تصویری نمائش

پشاور میں یوم سیاہ کی مناسبت سے تصویری نمائش کا انعقاد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے نشتر ہال پشاور میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی سکول و کالجز کے طلبہ اور شہریوں  نے شرکت کی۔ نمائش میں 74 سال سے جاری کشمیری عوام پر بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کوعوام کے سامنے تصاویر کی صورت میںپیش کیا گیا ۔ اس موقع پرڈائریکٹر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی یوسف علی، جنرل منیجر ٹورازم سجاد حمید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم
یوم سیاہ پر تصویری نمائش
یوم سیاہ پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نشتر ہال پشاور میں تصویری نمائش کا انعقاد


ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی یوسف علی کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947 انسانی تاریخ کا سیاہ دن تھا جب بھارتی فورسز کشمیر پر قبضہ کرنے کیلئے سری نگر میں داخل ہوئیں اور اس دن سے آج تک کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ تھم نہ سکا ۔ نمائش کے آخر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتما م بھی کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ