طلبہ سے خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ

کم نمبر والے طلبہ سے خصوصی امتحان لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کم نمبر والے طالب علم اب خصوصی امتحان کی تیا ری کر لیں ۔میڑک میں کم نمبر کے شاکی طلبہ سے یہ خصوصی امتحان لینے کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن طلبہ کو نمبر کم ہونے کی شکایت ہے وہ 25 نومبر سے خصوصی امتحان میں حصہ لے سکیں گے۔ اس حوالے سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈ ز کے سربراہان کو 25 نومبر سے خصوصی امتحان منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ طلبہ کے بہتر مفاد میں کیا گیا تاکہ وہ اپنے نمبر بڑھا کر بہترین ا سکولوں و کالجز میں داخلہ لے سکیں۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان