عدنان صدیقی، شعیب اختر

اداکار عدنان صدیقی کا شعیب اختر کی حمایت میں ٹویٹ

ویب ڈیسک: سرکاری ٹی وی پر ورلڈ کپ کے شو میں میزبان نعمان نیاز کی شعیب اختر سے بدتمیزی پر اداکار عدنان صدیقی بھی بول پڑے، عدنان صدیقی نے بدتمیزی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کرنے پر شعیب اختر کی تعریف کی اور کہا کہ شعیب اختر نے اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی کو صبر کے ساتھ برداشت کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں یہ بھی لکھا کہ اگر شعیب اختر کی جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتا، یہ اچھی پرورش کی نشانیاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزستہ روز سرکاری ٹی وی پر سپورٹس پروگرام کے میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس کی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےبھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف