ملا عمر کے بیٹے

ملا عمر کے بیٹے پہلی بار منظر عام پر

ویب ڈیسک :طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے اور امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب پہلی بار ایک تقریب میں منظر عام پر آگئے اس سے قبل ان کی تصویر بھی دستیاب نہیں تھی۔

لانگ مارچ میں خونریز تصادم

ترجمان طالبان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق کابل میں شہید سردار دائود ہسپتال کی افتتاحی تقریب اس وقت پرجوش نعروں سے گونج اٹھی جب وہاں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب پہنچے۔ طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب ہی وہ شخصیت ہیں جنھوں نے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان میں طالبان کی عسکری کامیابیوں کی قیادت کی تھی اور کابل کو فتح کیا تھا۔ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں میڈیا بھی موجود تھا جنھوں نے ملا یعقوب کی تصاویر بنائیں جس پر صحافیوں کو روکا بھی نہیں گیا اور اس طرح ملا یعقوب کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

مزید پڑھیں:  وزیردفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعاون پر گفتگو