بھارت میں کرکٹ شائقین

بھارت میں کرکٹ شائقین پر دہشتگردی کے مقدمات

ویب ڈیسک :پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں7 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7میں سے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیسٹس لگانے کے الزامات ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہی اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔ نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے تھے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔ پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوئوں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ پاکستان نے بھارت میں کرکٹ شائقین اورخصوصی طور پر مسلمانوں پر دہشتگردی مقدمات کی سخت مذمت کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان