ویب ڈیسک :بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رواں سال دسمبر میں شادی کرنے سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا ویب سائٹس اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال کے دسمبر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال ہونا طے پائی تھی مگر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالیہ اور رنبیر کی شادی گزشتہ سال نہیں ہو سکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کا مہینہ طے کر چکے ہیں، اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں اِن کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘بہاماسترا’ کی شوٹنگ کے بعد رنبیر کپور کو اپنی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کی شوٹنگ کا آغاز کرنا تھا جبکہ اب اس فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں آگے بڑھا کر سال 2022، جنوری میں کر دی گئی ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ نومبر کے بعد کسی پروجیکٹ میں کام نہیں کریں گی اور ان کی آنے والی فلموں کی شوٹنگ کی ۔