ویب ڈیسک :معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔فالوورز کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے پر علی ظفر نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر نے کہا کہ ‘اب ہم 50 لاکھ افراد پر مشتمل فیملی بن گئے ہیں، یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت سے مکمل ہوسکا ہے۔علی ظفر نے مزید کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز شخصیات کی جانب سے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں انسٹاگرام کو استعمال کیے جانے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔جس کے باعث کچھ اداکاروں کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے جبکہ کچھ کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔تاہم ادکاروں کی نسبت پاکستانی اداکاراں کی انسٹاگرام فالوونگ زیادہ ہے اور انسٹاگرام پر عائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔
ان کے بعد انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکارہ ایمن خان ہیں جن کے 94 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ ماہرہ خان 82 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں