موسمیاتی بحران

موسمیاتی بحران کی ذمہ دار تیل وگیس کمپنیاں

ویب ڈیسک :”موسمیاتی بحران کی سب سے زیادہ ذمہ دار تیل اور گیس کی کمپنیاں ہیں”ایک سروے میں زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ تیل اور گیس کی کمپنیوں نے موسمیاتی بحران اپنے حصہ کے بارے میں ان سے جھوٹ بولا ہے۔

یہ سروے برطانوی اخبار گارجین اور امریکی میڈیا ادارے وائس نیوز نے ”یو گو” نامی ادارے کے لئے کرایا۔ اس پول کے مطابق امریکیوں کی اکثریت تیل اور گیس کی کمپنیوں کو موسمیاتی بحران کے بارے میں جھوٹ بولنے اور گلوبل ہیٹنگ میں حصہ ڈالنے کے لیے ذمہ دار دیکھنا چاہتی ہے۔ سروے میں 1,000 امریکی بالغ افراد کی رائے لی گئی جن میں شامل 70 فیصدافراد نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے۔ 60 فیصد سے زیادہ امریکیوں نے کہا کہ تیل اور گیس کمپنیاں "مکمل طور پر یا زیادہ تر ذمہ دار”ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل اور گیس کمپنیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے وجود کے بارے میں جھوٹ بولا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک