ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق پاک بھارت فائنل کے خواہشمند

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔ شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، پرائمری سکول کے تین کمرے زمین بوس، بچوں کی تعلیم متاثر

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے لئے گیری کرسٹن بطور ہیڈ کوچ شارٹ لسٹ

 دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔افغانستان سے مقابلے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ مقابلوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرا چکا ہے، قومی ٹیم کا تیسرا مقابلہ جمعے کو افغانستان سے ہوگا۔