آریان خان کو ضمانت مل گئی

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ضمانت مل گئی

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ممبئی ہائیکورٹ نےاریان خان کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے آریان اور بھارت کی انسداد منشیات ایجنسی (این سی بی) کے وکلا کے دلائل سنے اور ضمانت کا فیصلہ دیاممبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو تین روز تک جاری رہنے والی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے اور بعد ازاں اپنے مختصر فیصلے میں آریان خان اور حراست میں لیے جانے والے دیگر افراد کو ضمانت دے دی۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست پر 26 سے 28 اکتوبر تک سماعت جاری رہی۔ آریان کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت پر تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا اور امید ہے کل آریان خان کو رہائی مل جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

واضح رہے کہ آریان خان کو رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی انسداد منشیات ایجنسی (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انگوراڈہ قومی دھرنے کی حمایت میں سیاسی جماعتیں بھی متحرک، ریلی نکالی