فیس بک

فیس بک نے کمپنی کا نام بدل کر ’ میٹا ‘ رکھ دیا

ویب ڈیسک (امریکہ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی مرکزی کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھ دیا گیا ہے۔ مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیس بک نے رای براڈنگ کے منصوبے کے تحت کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ دیے

سام سنگ کے سربراہ پر 60 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد

فیس بک اعلامیے کے مطابق کمپنی کے زیر انتظام آنے والی تمام ایپس جیسا کہ فیس بک، انسٹاگرام، اور واٹس ایپ کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ نام تبدیل کرنے کی وجہ فیس بک کے بارے میں حالیہ دنوں سامنے آنے والی منفی خبریں اور سابق ملازمہ فرانسز ہوگین کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیس بک صارفین کے تحفظ سے زیادہ اپنے منافع کو ترجیح دیتی ہے۔ اس ضمن میں فیس بک کی انتطامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین ورچوئل ماحول میں کام ، بات چیت اور گیم کھیل سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت