پاک افغان ٹاکرا

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک افغان ٹاکرا آج ہوگا

ویب ڈیسک : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج کھیلے گی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نے دبئی میں بھرپور ٹریننگ کی ہے اور شاہین ورلڈکپ میں مسلسل تیسری فتح کیلئے پرعزم ہیں۔ افغانستان کے سابق کوچ اور پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہلکا نہ لیں، پاکستان جیسے کھیل رہا ہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

پاکسان کی جیت کا جشن منانے والوں کو یوگی ادتیہ ناتھ کی دھمکی

پاکستان اورافغانستان اب تک صرف ایک ٹی 20 میچ میں آمنے سامنے آئے ہیں۔ 2013 میں شارجہ میں کھیلے جانے والے واحد میچ میں قومی ٹیم فاتح ٹھہری۔ پاکستان نے دلچسپ میچ کے بعد افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا، جس میں پاکستان نے تین وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق