زین ملک اور جیجی حدید

زین ملک اور جیجی حدید نےراہیں جدا کرلیں

ویب ڈیسک: پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے بیٹی ہونے کے 13 ماہ بعد ہی راہیں جدا کرلیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں میں علیحدگی زین ملک کے سپر ماڈل کی ماں سے اختلاف بنے۔ زین ملک نے اس سارے معاملے پر طویل ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جسے ساری دنیا کے سامنے اچھالا گیا، لیکن وہ اپنی بیٹی کے لیے کوئی مشکل کھڑی کرنا نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں:  غزہ فنڈز کیلئے نیلامی، بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے ہیرو نے دستخط شدہ پوسٹر دیدیاق

عالیہ اور رنبیر کی شادی دسمبر میں۔۔؟

جیجی حدید کی فیملی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کے بہترین والدین ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تلخ کلامی کے دوران زین ملک نے جیجی حدید کی ماں پر ہاتھ اٹھایا جس پر وہ پولیس میں شکایت بھی درج کرنا چاہتی تھیں، لیکن زین ملک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے۔

زین ملک اور جیجی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے جبکہ 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

واضح رہے ستمبر 2020 میں جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ زین ملک اور جیجی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹا گرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے پوئے کیا تھا۔