وزیر داخلہ شیخ رشید

فرانس کا سفیر پاکستان میں نہیں ہے، کالعدم تنظیم احتجاج ختم کریں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کا ٹاپ ایجنڈا فرانس کے سفیر ہے ، فرانس کا سفیر پاکستان میں نہیں ہے، مظاہرین مارچ ختم کرکے مرکز واپس چلے جائیں۔

آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال، کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ پر تفصلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے لاٹھی بردار پولیس پر گولیاں چلائی گئیں، ٹی ایل پی کے احتجاج میں نہتے پولیس والوں کو شہید کیا گیا، اب تک 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کو رینجرکے ماتحت کردیا ہے، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت رینجرز کو اختیارات دے دیئے گئے ہیں، یہ پنجاب حکومت کی صوابدید ہے وہ کب اختیارات استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، سعد رضوی جہاں بھی ہیں ان سے بات چیت چل رہی یے، ہم نے جو دستخط کیے تھے ہم اس وعدے پر قائم ہیں وعدے کے مطابق کالعدم جماعت کو اپنے مرکز واپس جانا تھا وہ نہیں گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

انہوں نے مزید کہاکہ ان کے بھارت اور دیگر ملکوں سے سوشل میڈیا اکاونٹس چل رہے ہیں، ایف آئی اے کو کارروائیوں کا کہا ہے، پاکستان میں جو لوگ شرپسندانہ میسجز چلارہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔