تری پور میں فسادات

بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، گھروں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ

ویب ڈیسک: پاکستان وزارت خارجہ نے بھارت میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور حالیہ تباہی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے علاقے تری پورہ میں مساجد کی بے حرمتی، مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کی توڑ پھوڑ اور انتہا پسند ہندوتوا گروپوں کے اندھا دھند حملے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہیں، ریاستی مشینری مسلمانوں اور ان کی املاک کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل لے اڑے، مزاحمت پر نوجوان زخمی

دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور آر ایس ایس مل کر منظم طریقے سے مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، آج کے ہندوستان میں اقلیتوں اور ان کے طرز زندگی کے لئے گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے

دفترخارجہ نے کہا کہ آسام میں دہائیوں سے رہنے والے مسلمانوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکال کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا، اقلیتوں پر حملوں اور عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔