بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی تیاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے نیپرا کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست دے دی ۔

دستاویز کے مطابق نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک  روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنی ہوں گے۔نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدی کاپاکستان سویٹ ہوم کا دورہ