بنگلا دیش کو شکست

ٹی 20ورلڈکپ، بنگلا دیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 3 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوورز  میں  139 رنز بنائے۔
بنگلادیش کے لیٹن ڈاس نے 44 رنز کی اننگ کھیلی، کپتان محمود اللہ 31،  سومیا سرکار اور محمد نعیم نے 17،17 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رمپاؤل،جیسن ہولڈر ، اندرے رسل، اکیل حسین اور براوو نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے 23ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 143رنز کا ہدف دیا ۔ نکولز نے 40 جبکہ روسٹن چیز 39 رنز بنا نمایاں رہے۔ کرس گیل، کیرن پولارڈ شمرون چیز، آندرے رسل اس مرتبہ بھی کوئی خاص کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

 بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن ،مستفیض الرحمان اورشریف الاسلام نےدو،دووکٹیں حاصل کیں

واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ چوبیس اکتوبر کو سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی کی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے اسے 8 وکٹوں سے مات دی تھی ۔