آسٹریلیا میں طوفان

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے صوبہ وکٹوریا، ملبورن میں 122 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان نے درخت جڑوں سے اکھاڑ دیئے۔ درختوں کے بجلی کی تاروں پر گرنے کے باعث متاثرہ علاقوں میں ہزاروں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ آسٹریلوی حکام کا کہا ہے کہ 3 ہزار سے زائد گھرانے بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہیں۔
دوسری طرف تیز طوفان کے باعث درخت گرنے سے متعدد شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند ہو گئے ہیں اور بجلی کے تار ٹوٹنے کی وجہ سے صوبے میں لوکل ٹرانسپورٹ کا ٹائم ٹیبل متاثر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی