وزیراعظم عمران خان

ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھیں گے، قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، کوئی غیرقانونی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کا سفیر پاکستان میں نہیں ہے، کالعدم تنظیم احتجاج ختم کریں، شیخ رشید

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، آئی بی ،ایف آئی اے ،وفاقی وزراء، مشیر قومی سلامتی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت سینئر سول و عسکری حکام شریک ہوئے ۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

اجلا س میں شرکاء کو ملکی داخلی صورتحال، کالعدم تنظیم  کے لانگ مارچ  اور ا نکے مبینہ بیرونی روابط پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ احتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور تحمل کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے اعادہ کیا کے تحمل کا مطلب ہر گز کمزوری نہ سمجھا جائے۔پولیس کو جان و مال کے تحفظ کے لیے دفاع کا حق حاصل ہے۔ریاست پر امن احتجاج  کی اجازت دیتی ہے، کالعدم تنظیم کے کارکنوں نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا اور اہلکاروں پر تشدد کیا جو ناقابل قبول ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

اعلامیہ کے مطابق قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔ ریاست آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر مذاکرات کرے گی۔ کسی قسم کے غیر آئینی اور بلا جواز مطالبات تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔